ویب سرور منیجمنٹ کورس
کچھ دنوں پہلے مین نے آپ لوگوں کو ویب ڈیزائن کے بارے میں بتایا تھا کہ اگر آپ چیٹ جی پی ٹی سے پوچھیں کہ آئی ٹی کا کونسا کورس کرنا چاہئے جس سے جلد از جلد کمائی ممکن ہو سکے تو جواب میں چیٹ جی پی ٹی پہلا کورس ویب ڈیزائننگ کا بتایا تھا ۔ آج میں آپ کو ویب سر ور منیجمنٹ کورس کے بارے میں بتانے لگا ہوں ۔
اگر آپ نے میٹرک کرلیا ہے تو آپ ویب ڈیزائننگ اور ویب سرور منیجمنٹ کورس آسانی سے شروع کر سکتے ہیں۔
ویب ڈیزاننگ کرنے والوں کو ویب سرور منیجمنٹ کے ماہر کی ضرورت پڑتی ہے اور بڑی کمپنی میں اس کی جاب لازمی نکلتی ہے جس کے پاس سرورز ہوتے ہیں اور اب تو تقریبا ہر درمیانے درجہ کی کمپنی کو بھی سرور کے ماہر کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ویب سرورز کی انسٹالیشن اور کنفیگریشن
ویب سائٹس اور ڈیٹا بیس کا بیک اپ، سیکیورٹی اور مانیٹرنگ
SSH، FTP، SSL Certificates، Firewall اور DNS Management
Cloud Hosting، Docker، Automation، DevOps اور Scaling
یہ کچھ نام اور ٹرم میں نے ذکر کئے ہیں یہ چیزیں سیکھنی ہوں گی جو آپ آسانی سے 30 اسباق میں سیکھ سکتےہیں لیکن اگر ماہر ہیں تو 30 دن میں بھی سیکھ سکتے ہیں ، اور زیادہ سے زیادہ 6 ماہ میں سیکھ ہی جائیں گے لیکن اب آپ کی ویلیو کیا ہوگی اس کے لئے اگلی چند لائنیں پڑھنے کے بعد آپ چیت جی پی ٹی سے بھی تصدیق کر سکتے ہیں ۔
فری لانسنگ Fiverr, Upwork, Freelancer پر $100–$500 فی پروجیکٹ تک آمدنی ممکن ہے۔
ریموٹ جاب
مختلف کمپنیز ماہانہ $500–$2000 تک Server Administrator یا DevOps Engineer کے طور پر تنخواہ دیتی ہیں۔ 500 ڈالر کا مطلب ہے 140،000 اور 2000 ڈالر کا مطلب آپ خود نکال لیں ۔
اپنا کاروبار کریں :
آپ اپنی Web Hosting یا Server Management Service شروع کر سکتے ہیں اور ری سیلر ہوسٹنگ یا مینیجڈ سرور پیکجز دے سکتے ہیں۔ یہ ایک بڑا اور بہترین ڈیجیٹل بزنس ہے جو باآسانی گھر بیٹھ کر کیا جا سکتا ہے اور خواتین بھی آسانی سے کر سکتی ہیں ،لیکن بات وہی ہے بزنس میں کامیابی کے جو اصوال ہیں ان کو ضرور اپنا نا پڑے گا ،
الحمد للہ میں اس سے سالوں سے فائدہ اٹھا رہا ہوں آپ بھی اٹھا سکتے ہیں ۔
اگر کسی کو اس حوالہ سے مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو کمنٹ میں “مجھے سیکھنا ہے ” لکھ دیں ان شاء اللہ ہر ممکن مدد کروں گا ۔
پوسٹ مناسب لگے تو ضرور لائک کردیا کریں اس سے مجھے خوشی ہو تی ہے